بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی، جو روس کے سرکاری کے دورے پر ہیں، نے سن پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر پوتن نے جنگ میں ایرانی قوم کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور قیام امن کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر پوتن نے اس ملاقات کے دوران، جنگ میں ایران کی شجاعانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ امن جلد از جلد بحال ہوجائے۔
روسی خبر ایجنسی "تاس" کے مطابق، صدر پوتن نے کہا: "جناب وزیر، عزیز دوستو، مجھے اجازت دیجئے کہ اس بار میں سن پیٹرز برگ میں آپ کو خوش آمدید کہوں۔ میں گفتگو کے آغاز پر، کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے گذشتہ ہفتے ایران کے رہبر معظم کا خط وصول کیا۔"
انھوں نے کہا: "از راہ کرم اس پیغام پر میرا تشکر اور میری بہترین آرزوئیں، اور ان کی سلامتی اور کامیابی و کامرانی کی دعائیں، رہبر معظم کو منتقل کیجئے۔"
صدر پوتن نے کہا: "روس ایران کے ساتھ اسٹراٹیجک روابط محفوظ اور جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔"
ان کا کہنا تھا: "ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایرانی عوام اپنے ملک کی خودمحتاری اور سالمیت کے لئے کس قدر شجاعانہ اور بہادرانہ انداز سے لڑ رہے ہیں۔"
صدر پوتن نے مزید کہا: "روس بہت جلد، مشرق وسطی میں تیزی سے، امن کے قیام کے لئے ـ جو کر سکے ـ کر لے گا۔"
ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستان اور عمانہ کا دورہ کیا تھا۔
صدر پوتن سے سید عباس عراقچی کی ملاقات کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف، روسی افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس چیف جنرل ایگور کوستیوکوف اور صدر پوتن کے پرسنل اسسٹنٹ یوری اوشاکوف بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ